انگلینڈ کیخلاف دوسر اٹیسٹ ، کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

223
India's refusal

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملتان ٹیسٹ میں ہوم گرائونڈ پر بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا ، فٹنس ٹیسٹ کیلئے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب اوپننگ مسائل کی وجہ سے امام الحق کو پلئینگ الیون میںواپس لائے جانے کا امکان ہے جبکہ انکے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور نوجوان اوپنر محمد حریرہ کو بھی لائن اپ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی اوپپنگ جوڑی کے مسلسل ناکام ہونے پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف دسمبر 2023 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق کو دوبارہ پلئینگ الیون کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سے شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی تاہم وہ ابتک قومی ٹیم کو ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جتواسکے ۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف 3میچوں کی سیریز کے بعد شان مسعود کو کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔