بھارت نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا بڑا اسکور بنا دیا

60

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا بڑا اسکور بنادیا۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کے لیے298 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 297 رنزبنائے۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے47 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ سوریا کمار نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے بھی بہتی گنگنا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔