سیالکوٹ (آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ساری سہولتیں دے رکھی ہیں لیکن عدالت بانی پی ٹی آئی کی ملک کی سالمیت کے ساتھ کردار پر خاموش ہے، عدلیہ کو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ہم ایسی مشکل میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہے، احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ دوبارہ 9مئی برپا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام طاقت کو وفاق پر استعمال کیا گیا۔