کراچی سمیت سند ھ میں خناق سے اموات جاری، تعداد 28 ہوگئی

324

کراچی سمیت سندھ بھرمیں رواں برس بھی خناق کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اس بیماری سے 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ رواں سال کراچی سمیت صوبے بھرمیں خناق کے 166 کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے73 کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ گذشتہ سال خناق کے سبب سندھ بھر میں 55 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے انچاس کیسزکا تعلق کراچی سے تھا۔

انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں خناق سے متاثرہ 12 مریض زیرعلاج ہیں۔ ماہرمتعددی امراض ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتایا کہ خناق قابل علاج مرض ہےاور بیکٹریا سے پھیلتا ہے۔

انسان کے گلے، ناک اور ٹانسلز کو متاثر کرتا ہے۔ خناق انفیکشن 2 سے 5 دن میں ظاہر ہوتا ہے۔  بیماری سے بچاؤ کے لیے 4 ماہ کی عمر میں بچے کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے والدین پرزوردیاہے کہ بچوں کوخناق کی ویکیسن لازمی لگوائیں۔