ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق کپتانوں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان چیئرمین سے مشاورت کے بعدہوگا۔
سلیکشن کمیٹی کی کپتان اور ہیڈ کوچ سےمشاورت مکمل ہوگئی ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں کھیلا جائےگا۔
دریں اثنا مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ستارہ بھی گردش میں آگیا ہے اور انھیں بھی قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شان مسعود کی جگہ متبال کپتان کے طور پر سعود شکیل، محمد رضوان یا سلمان علی آغا جیسے ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔