امریکا اور جاپان ایمریم میزائل کی مشترکہ پیداوار پر متفق

143

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور جاپان نے کہا ہے کہ درمیانی مسافت کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایمریم میزائل کی مشترکہ پیداوار کی کوششیں تیز کر دی جائیں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپان کی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہوائی میں منعقدہ اجلاس میں فریقین نے مشترکہ پیداوار کے لیے کاروائیاں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیان کے مطابق120ایم درمیانی مسافت کے ایمریم میزائل کی مشترکہ پیداوار شروع کردی جائے گی اور اس کام کے لیے منصوبے کے مسائل، فراہمی کے مراحل اور جاپان میں پیداواری حصے پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اسرائیل اور یوکرین کو درمیانی مسافت کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایمریم میزائل فراہم کر چکا ہے۔