ایرانی صدر روسی ہم منصب کی دعوت پر ماسکو جائیں گے

141

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ماسکو کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔روسی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ملاقات ترکمانستان میں کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ماسکو دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔روسی میڈیا کی رپورٹ میں مسعود پیزشکیان کے دورے کی تاریخ کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔