تُرک صدر اِردوان کا سربیا میں پرتپاک استقبال

261
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ اور ان کے تُرک ہم منصب اِردوان ملاقات کے لیے آرہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان سربیا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے جہاں صدارتی محل میں صدر الیگزینڈر ووجچ نے پرتپاک استقبال کیا ۔دونوں صدور نے ملاقات کے بعد اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے،جب کہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا جاسکتا ہے۔