مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حکومت تک پہنچا کر انہیں حل کرائیں گے

67

کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما)کے سابق ریجنل چیئرمین اور کے سی سی آئی کی مینجنگ کمیٹی کے سابق ممبر عارف لاکھانی نے گزشتہ روز کراچی چیمبر کا دورہ کرتے ہوئے نومنتخب صدر جاوید بلوانی،سینئرنائب صدر ضیاء العارفین اور نائب صدرفیصل خلیل کوحالیہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تینوں عہدیداران اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بنیاد پر تاجروں، صنعتکاروں،شٹرپاور،امپورٹرز،ایکسپورٹرز اور کسٹم ایجنٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حکومت اورسرکاری اداروں تک پہنچا کر انہیں حل کرانے کی جدوجہد کریں گے۔ملاقات میں نوجوان صنعتکار فرحان لاکھانی بھی موجود تھے۔عارف لاکھانی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے قائدسراج قاسم تیلی کے وژن کے تحت اور زبیرموتی والا کی قیادت میں بی ایم جی کے منشور کو آگے بڑھاتے ہوئے کراچی کی بزنس کمیونٹی کی بلاامتیاز خدمت جاری رکھیں گے۔