انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 85400پوائنٹس پر بندہوا

96
Pakistan stock market

کراچی ( کامرس رپورٹر )پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے فروخت کے دبائو سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 85700پوائنٹس کو چھونے کے بعد 85400پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا اور انڈیکس میں صرف30پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو4ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پرا جبکہ57.70فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ،کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ انتہائی غیر مستحکم رہی مارکیٹ صبح ہی سے اتار چڑھائو کا شکار رہی صبح مثبت انداز میں کھلنے کے بعد مارکیٹ 85750پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو لیا تھا بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے فروخت کے دبائو سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی جبکہ پچھلے دو دنوں سے مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی لپیٹ میں ہے چھوٹے سرمایہ کاروں کا مشکلات کا بھی سامنا ہے تاہم سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے اہم او یو پر دستخط ہونے اور ریکوڈک کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آنے پر آئندہ ہفتے مارکیٹ بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 30.18پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 85453.22پوائنٹس سے بڑھ کر85483.40پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 10.70پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 27148.97پوائنٹس سے بڑھ کر27159.68پوائنٹس پر جا پہنچا ۔