کراچی ( کامرس رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 2700روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ73ہزار900روپے ہو گئی اسی طرح2315روپے کے نمایاں اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 34 ہزار825روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں27ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2640 ڈالر کا ہو گیا۔