2روزہ فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ اختتام کا اختتام

215
اسلام آباد: فیبا کا 2روزہ ا ٹریننگ سیشن کے بعد شرکاء کا انسٹرکٹرز کے ساتھ گروپ فوٹو

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ2 روزہ فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ اختتام کو پہنچ گیا۔ باسکٹ بال کی عالمی تنظیم ’’فیبا‘‘ کی گائیڈ لائین کے تحت ہونیوالی ورکشاپ میں ملک سے11 شرکا نے حصہ لیاجنہیں بحرین سے تعلق رکھنے والے فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر محمود احمد حمزہ نے ورکشاپ کنڈکٹ کروائی. ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈ ر(ر) محمدافتخارمنصور تھے جنہوں نے باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہوراور فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر محمود احمد حمزہ کے ہمراہ شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر بریگیڈیر افتخار منصور نے ورکشاپ کے بہترین انتظامات اور کامیاب انعقاد پر ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کی کاوششوں کو بھی سراہا۔ ورکشاپ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلئے مفید ہوگی۔ پروگرام کا مقصد فیبا کے لائسنس یافتہ (Statistician)اسٹیٹیشن ماہرین کو تربیت دینا ہے جو قومی اور بین الاقوامی باسکٹ بال ایونٹس کو کور کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔