ملتان ٹیسٹ، پاکستانی بولرز نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

66

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز پاکستانی بولرز کیلئے ڈرائونا خواب ثابت ہوا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلی مرتبہ 6 پاکستانی بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی کسی اننگز میں 100 یا اس سے زائد رنز لٹائے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 26 اوورز میں 120، نسیم شاہ نے 37 اوورز میں 157، ابرار احمد نے 35 اوورز میں 174، عامر جمال نے 24 اوورز میں 126، آغا سلمان نے 18 اوورز میں 118 جبکہ صائم ایوب نے 14 اوورز میں 101رنز دیے۔ ملکی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی بولرز ایک ہی اننگز میں اتنے رنز لٹائے ہوں۔ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا جب کسی ٹیم کے 6 بولرز نے 100 یا اس سے زیادہ رنز لٹائے۔