دکی میں کوئلہ کانوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘اسلم خان

85

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 کان کن کے جاں بحق، 7 کان کن کے زخمی ہونے اور 10 کانوں کی مشینری کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ اوور دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور متاثرین کو مالی معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دکی میں مزدوروں کا قتل غریب خاندانوں کا معاشی قتل ہے حکومت ایک بار پھر مزدوروں کی زندگیوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کیماڑی میں کراچی ایکشن کمیٹی کے صدر اقبال مجاہد اور کل پاکستان خضری برادرز تنظیم کے سرپرست شہاب الدین خضری سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ حکمرانوں نے غریب مزدوروں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔