بچی سے زیادتی اورقتل کیس‘ملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم نصیر کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کو سخت حفاظتی انتظامات میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو پھندا لگا کر قتل کیا تھا۔