کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی)کے شعبہ نفسیات نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو)کے شعبہ سی ایم ای کے تعاون سے عالمی یومِ ذہنی صحت 2024 ء کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سال کے عالمی یومِ ذہنی صحت کا موضوع “پیشہ ور افراد میں کام کی جگہ پر ذہنی صحت کی دیکھ بھال” تھا۔جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اپنے خطاب میں کہا، “ہر چار میں سے ایک شخص اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں ذہنی یا نفسیاتی بیماری کا شکار ہوتا ہے۔ ہر 40 سیکنڈ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے اور ذہنی بیماریوں کی وجہ سے ملک کو 35 اقتصادی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ خوفناک اعداد و شمار ذہنی صحت کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں، خاص طور پر کام کی جگہوں پر، جہاں افراد اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔