ٹھٹھہ،ارسا ایکٹ کیخلاف عوامی تحریک کا احتجاج

48

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت )عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر ارسا ایکٹ میں ترامیم کیخلاف ضلعی صدر رزاق چانڈیو کی قیادت میں دبئی سینٹر مکلی سے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ارسا چیئرمن ترامیم کرکے چھوٹے صوبوں کے حقوق غضب کرنا چاہتا ہے سرسبز پاکستان کے نام پر سندھ کی زمینیں تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک ایسے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔