گوادر(نمائندہ جسارت)سول سوسائٹی گوادر کی جانب سے جی ڈی اے انڈیس اسپتال میں گزشتہ دنوں سمندر میں ڈوبے دو بچوں کے جان بچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر صاحبان نرس عملہ لیویز پولیس کے دو جوان گوادر ایمبولینس سروس گوادر کے دو نوجوان انڈس اسپتال کے ایچ او ڈی عفان فائق زادہ کو سول سوسائٹی گوادر کے چیئرمین محمد جان ملا محمد عارف دوستوں کی جانب سے شیلڈ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ محمد جان نے انڈس اسپتال کے ایچ او ڈی عفان فائق زادہ ڈاکٹر محمد ذیشان ڈاکٹر سارنگ مہمن ڈاکٹر عدنان ڈاکٹر امان بلوچ کی کوشش وجدوجہد محنت بروقت اسپتال پہنچانے والے جوانوں کو شیلڈ سرٹیفکیٹ دیے ان کے کردار کو سلام خراج تحسین پیش کیا۔ انڈس اسپتال کی جانب سے دونوں بچوں کو گفٹ دیے گیے۔ بچوں کے والدین نے ڈاکٹر صاحبان عملہ پولیس لیویز کے دونوں جوانوں ایمونیشن سروس کے جوانوں کو خراج تحسین ان کے کردار کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی محنت اور بروقت کوشش سے ہمارے بچوں کو بچا لیا گیا اس نیکی کا اجر ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں ضرور دے گا۔