بھارت میں حزب التحریر دہشت گرد گروپ قرار، پابندی عاید

67

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی وزارت داخلہ نے ایک بین الاقوامی اسلامی تنظیم حزب التحریر پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت پابندی عاید کردی۔ بھارتی وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تنظیم 1953 میں یروشلم میں قائم کی گئی تھی جس کی شاخیں دنیا کے کئی حصوں میں سرگرم ہیں تاہم اس پر مبینہ طور پر نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف مائل کرنے اور جہاد میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کا الزام لگایا جاتا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، “دہشت گردی کے تئیں نریندر مودی جی کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے، بھارتی وزارت داخلہ نے حزب التحریر کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ ،امیت شاہ نے مزید کہا، یہ تنظیم بھولے بھالے نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا سمیت دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے۔