پشاور ہائیکورٹ، عمر ایوب، اسد قیصر اور زین قریشی کو گرفتار نہ کرنیکا حکم

111

پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ میںپی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کی حفاظتی ضمانت درخواستوں پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ، درخواست گزار وکلاء عالم خان ادینزئی، ارشد احمد عدالت میں پیش ہوئے وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کے گئے ہیں۔ حکومت درخواست گزاروں کو مقدمات کی تفصیل فراہم نہیں کررہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو فریقین ہے اس درخواست میں وہ سارے پنجاب کے ہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آپ کی حکومت کا کنڈکٹ بھی تو ٹھیک نہیں ہے۔ عدالت نے عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کو 8 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔