شرپسند عناصرکو شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا، عطا تارڑ

180
We never put the issue

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم (ای سی او) کے دوران پی ٹی آئی کے دھرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ  شرپسند عناصرکو شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایس سی او خوش اسلوبی سے آگے چلے گی، ایس سی اوسربراہ اجلاس کی میزبانی ہمارے لئے اعزازہے، ہرجگہ  فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہے، سازشی ذہنیت والے عناصرگھربیٹھ کرآرام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈی چوک پر احتجاج کرنے والے ملک دشمن لوگ ہیں، ایسے لوگوں کو قانون کے دائرے میں رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرلیے گئے ہیں، فساد پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔