ملک میں 3 دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

78

کراچی: ملک میں تین دن قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین  مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں 27  ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2640 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تین دن کمی کے بعد جمعہ کے روز فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 273900 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی 2315 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 234825 روپے فی  10 گرام کی سطح پر  آ گئی۔