ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملہ: 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

202

کراچی: ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے 2 چینی انجینئرز کی میتیں چین روانہ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 2 چینی انجینئرز کی میتیں اولڈ ٹرمینل سے بیجنگ روانہ کردی گئیں۔

اس موقع پر  گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت دیگر سرکاری افسران نے میتوں کو ان کے وطن روانہ کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ اور چینی حکومت سے اظہارافسوس کیا۔