کراچی  میں بارش:شارع فیصل پر طویل ٹریفک جام، شہری رُل گئے

100

کراچی:شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم شارع فیصل پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر قائد میں جمعہ کے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جن میں گلشن اقبال، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، گلستان جوہر، ڈالمیا روڈ اور دیگر شامل ہیں۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے کئی جگہوں پر ٹریفک جام رہا

  کراچی:  شہر میں بارش کے باعث شارع فیصل ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ڈالمیا روڈ ، ڈرگ روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ مختلف سڑکوں اور چوراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ ٹریفک کنٹرول کرنے والے اہل کار بھی صورت حال پر فوری قابو پانے میں ناکام رہے۔

مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے شہری کئی گھنٹے تک گاڑیوں میں پھنسے رہے جب کہ شارع فیصل پر ڈرگ روڈ فلائی اوور سے گلستان جوہر کی جانب جانے والی گاڑیوں کی بھی طویل قطاریں پھنسی رہیں۔ کئی مقامات پر بارش کا جمع ہونے والا پانی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنا رہا۔