وقار صدیقی شیل پاکستان کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی

92

کراچی ( کامرس رپورٹر ) وقار صدیقی نے شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ لسٹڈ کمپنی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔وہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کا اعلان نہیں ہو جاتا۔سال 2021 میں وقارآئی صدیقی کو شیل پاکستان لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔وقار صدیقی نے سال 2001 میں ایس پی ایل میں شمولیت اختیار کی اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سینئر قیادت کے عہدوں پر فائر رہے۔ وقار صدیقی 2019 سے ایس پی ایل بورڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔شیل پاکستان لمیٹڈ، شیل پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، برطانیہ کی ذیلی کمپنی ہے، جو رائل ڈچ شیل پی ایل سی کی ذیلی کمپنی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی توانائی اور پٹروکیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی پٹرولیم مصنوعات اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی مارکیٹنگ کرتی ہے اور مختلف تیل تیار اور فروخت کرتی ہے۔کمپنی کے تازہ ترین مالیاتی نتائج کے مطابق ایس پی ایل نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے تین ماہ کے عرصے کے دوران 1.13 ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے۔