کاٹی کی جانب سے غیر فعال آئی پی پی سے معاہدے ختم کرنے کا خیر مقدم

170
industrialists

کراچی ( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے وفاقی حکومت کی جانب سے 5 غیر فعال انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرکے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئی پی پیش کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی معاشی استحکام کے لئے نہائت اہم اور ناگزیر ہے۔ جنید نقی نے کہا کہ سب سے پہلے کاٹی نے سر پرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کی سربراہی میں اس اہم اور ملک کے خزانے پر بوجھ بننے والے آئی پی پیز کی نشاندھی کی تھی، انہوں نے کہا کہ شکر ہے ہماری مہم کامیابی سے ہم کنار ہوئی اور ہمیں ملک کی تاجر برادری کی خدمت کرنے کی ہمت دی۔جنید نقی نے کہا کہ ملکی خزانے پر بوجھ بننے والی آئی پی پیز بجلی کی پیداوار نہ کرنے اور عدم فراہمی کے باوجود سالانہ اربوں روپے وصول کررہی تھیں جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی کے مترادف تھا۔انہوں نے کہا کہ 107 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کے ساتھ معاہدوں کا بھی از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور امید ہے کہ شفافیت پر مبنی فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز، آئی پی پیز پر ٹاسک فورس کے سربراہ محمد علی اور اسٹیبلشمنٹ کے سینئر اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور لگن کے باعث ممکن ہوا۔