بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ اتحاد کی مشقیں

182
مالابار مشقوں میں امریکا کا یو ایس ایس رونالڈ ریاگان سی وی این 76جہاز شریک ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس اور امریکا، آسٹریلیا اور بھارت کی بحری افواج نے خلیج بنگال میں مشترکہ مشق کا آغاز کردیا۔ بھارتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مالابار نامی مشق خلیج بنگال میں 18 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس مشق میں طیاروں اور آبدوزوں کے ساتھ ساتھ جنگی جہاز اور سپلائی کے جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ جاپان کا جنگی جہاز آری آکے بھی مشق میں شامل ہو گا۔ توقع ہے کہ شریک ممالک آبدوز شکن اور دیگر مشقوں کے ذریعے ہم آہنگی پیدا کریں گے۔ واضح رہے کہ مالابار مشق کا آغاز 1990 ء میں امریکا اور بھارت کے درمیان ہوا تھا اور بعد میں جاپان اور آسٹریلیا بھی اس میں شامل ہو گئے تھے۔ بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ اتحاد کو چین مخالف قرار دیا جاتا ،جس کا مقصد ہند بحرالکاہل میں بیجنگ کے اثر رسوخ کو روکنا ہے۔