جامعہ کراچی شعبہ نفسیات میں آگاہی سیشن کا انعقاد

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ملازمین کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ اور ذہنی تناؤ سے نجات کے لئے سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ایک صحتمند معاشرہ ذہنی طورپر صحتمند افرادسے قائم ہوتاہے کیونکہ بیمارافرادپر مشتمل معاشرہ بیمار قوم کو جنم دیتا ہے۔ہمارے معاشرے میں ماہر نفسیات کے پاس جانے کو معیوب سمجھاجاتاہے اور علاج کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔لوگوں میں یہ شعورپیداکرنے کی ضرورت ہے کہ نفسیاتی مرض کوئی عیب نہیں بلکہ قابل علاج اور دیگر جسمانی امراض کی طرح اس کا بھی علاج ضروری ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کمیونٹی آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا اہتمام چائنیزٹیچرز میموریل آڈیٹوریم کیا گیا۔تقریب میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اورطلبہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔