اگر زبردستی ہوئی تو حالات مزید خراب ہوں گے‘ایمل ولی

138

پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پشاور میں منعقدہ جرگے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داران کو بتادیا ہے کہ اگر زبردستی ہوئی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگے میں شرکت کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پختون سرزمین پر امن کے لیے ہر در پر جانے اور ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس جرگے میں اے این پی نے خیبر جرگے کے انعقاد کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داران کو بتا دیا ہے کہ زبردستی ہوگی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔