صدر مملکت آ صف زرداری کا چینی سفارت خانے کا دورہ

114

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے اس گھنائونے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں۔