کراچی: شہر قائد میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کی تفتیش کے لیے چینی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی تفتیشی ٹیم کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، دورہ کرنے والے وفد میں چینی سکیورٹی افسران اور ماہرین شامل تھے، جنہوں نے دھماکا ہونے والی جگہ پر دورہ کرتے ہوئے مشینی چیزوں سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت نے چینی سفارتخانے کا دورہ کرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے اور چینی باشندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے.