چین  کی  پاکستان میں میڈیسن ایلو ویرا کی کاشت شروع

140

لاہور: ایلوویرا جو کئی جلدی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتیں ہیں، چین نے اس کی پاکستان میں میڈیسن ایلو ویرا کی کاشت شروع کر دی،آئندہ  پنجاب میں 1000 ایکڑ رقبے پر میڈ یسن   ایلوویرا کی کاشت کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  ایلو ویرا   کو چین  برآمد کیا جائے گا، پنجاب کے سرسبز و شاداب کھیتوں میں ایلوویرا کے پودوں کی قطاریں گرم دھوپ میں پھل پھول رہی ہیں۔

 چینی کمپنی ہان گینگ ٹریڈ اینڈ یوآن ہوا انڈسٹریل نے احتیاط سے ایسے  آزمائشی بنیادوں پرکاشت کیا ہے، یہ کمپنی  طبی سپلائی چین میں مہارت رکھتی ہے،  ایلوویرا  کی آزمائشی کاشت مثبت نتائج دے رہی ہے،  اس  سے بڑے پیمانے پر کاشت کاری کے منصوبے کے لئے اسٹیج تیار ہو رہا ہے۔ کمپنی پنجاب میں 1000 ایکڑ رقبے پر میڈ یسن   ایلوویرا کی کاشت اور  اسے   چین کو برآمد کرے گی  تاکہ ہربل  پودوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔