سرگودھا میں انڈسٹری کا قیام اولین ترجیح ہے،صدر چیمبر

69

سرگودھا(کامرس ڈیسک) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے اور اس سلسلے میں سرگودھا میں انڈسٹری کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ بھلوال کے علاوہ سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں انڈسٹریل اسٹیٹس قائم ہوں تاکہ سرگودھا حقیقی معنوں میں ترقی کرسکے اور یہاں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انڈسٹریل ایریا زمیں بجلی اور گیس کے نرخوں کو کم سے کم کرے تاکہ انڈسٹری ترقی کرے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سرگودہا میں انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے جس کے لئے چیمبر کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں محمد عمران، نائب صدر ڈاکٹر حسن کھرل اور ایگزیکٹو ممبر محمد عثمان عتیق بھی موجودتھے۔