سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی  ملاقات، خطے کے حالات پر گفتگو

94

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کے حالات پر بات چیت کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی ولی عہد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس کے علاوہ خطے میں رونما ہونے والی صورت حال اور کشیدگی پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت، کابینہ رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسعید بن محمد علی عائیبان بھی شریک تھے اور ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کسی حد تک بہتری آئی ہے اور اس کے وجہ سے خطے میں کشیدگی بھی کم ہوئی جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور اس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کو جلا ملی تھی۔