ہاشم صفی الدین کا بھی صفایا کرکے حزب اللہ کو کمزورکیا، اسرائیلی وزیر اعظم

135
until his victory

تل ابیب :اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کرتےہوئے کہا ہےکہ بیروت شہید  کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان کی صورتحال کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار اسرائیل نہیں بلکہ تہران ہے۔

انہوں نے لبنانی عوام کو ڈراتے ہوئے کہاکہ وہ حزب اللہ کے خلاف کھڑے ہوں ورنہ غزہ سے بدتر حال ہوجائے گا،  اسرائیل یہودیوں کی طاقت ہے ، پوری دنیا پر حکمرانی کرتےہیں۔

خیال رہے کہ حزب اللہ نے ابھی تک حسن نصراللہ شہید کے جانشین کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن صفی الدین کا نام سیکرٹری جنرل کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہے جبکہ صفی الدین کی شہادت کے حوالے سے بھی کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔