پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

151

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 391 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔

کاروبار کے دوران  463 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 86000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرتے ہوئے 86127 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔