پی ٹی آئی سے اختلاف کرتا ہوں،سیاستدانوں کو مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں: اسد عمر

198

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اختلاف کرتا ہوں کیونکہ سیاستدانوں کو مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں، شدید مخالفت کے باوجود اگر سیاستدان آپس میں بات نہ کریں اور جمہوریت چلتی رہے یہ ممکن نہیں ہے

ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ خطرات کسی ایک شخص پارٹی یا ادارے کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے شدید خطرات ہیں، پی ٹی آئی نے اگر حل تلاش کرنا ہے، جو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب نہیں دیکھنا ،معیشت میں تھوڑی بہتری آئی ہے لیکن سیاسی عدم استحکام کی تلوار لٹک رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرسیاسی استحکام نہ آیا تو معاشی اشاریوں میں پھر تنزلی آسکتی ہے، اس وقت دونوں طرف ٹکرا ئوکی کیفیت ہے، اگر عوام کے منتخب نمائندے حکومت چلا رہے ہوتے تو موجودہ ہیجان نہ ہوتا۔  خواجہ آصف کی باتوں سے لگ رہا کہ ہم کسی بہتری یا حل کی طرف نہیں جانے والے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اگلا ڈیڑھ سال پاکستان کی تاریخ کا معیشت کے حوالے سے بدترین دور گزرا ، اس عرصے جیسی افراط زر کسی دور میں نہیں دیکھی گئی، کبھی 75سالوں میں نہیں دیکھا کہ کوئی کورونا ،سیلاب جنگ آفت نہیں تھی پھر بھی معیشت سکڑ گئی ۔