روٹری انٹرنیشنل کے صدر کا کنری کا دورہ، اسمارٹ ولیج کا معائنہ کیا

140

کنری (جسارت نیوز) برازیل کے رہائشی اور روٹری انٹرنیشنل کے پریذیڈنٹ ماریو سیزر مارٹنس ڈی کیمارگو نے کنری کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنری، نبی سر روڈ پر گاؤں عبدالطیف گل میں روٹری کلب کی زیر نگرانی میں بننے والے اسمارٹ ولیج کا دورہ کیا، گاؤں پہنچنے پر حاجی عبد الطیف گل اور گاؤں کے مکینوں کی بڑی تعداد نے انہیں ویلکم کیا، ان پر پھولوں پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل فیض قدوائی، ڈسٹرکٹ گورنر رضوان حادیہ، پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر تہذیب کاظمی، الیکٹ ڈسٹرکٹ گورنر سال 2025-26 شکیل احمد خان قائم خانی، روٹری کلب کنری کے صدر حبیب الرحمان خان چاند، روٹری کلب کنری کے ڈائریکٹر خلیل احمد، سابق صدر روٹری کلب کنری حاجی محمد حسن میمن، کلب ایڈوائزر مزمل خلیل، اشوک کمار و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، روٹری انٹرنیشنل کے صدر کا اندرون سندھ خصوصاً کنری کا پہلا دورہ تھا، روٹری انٹرنیشنل کے صدر نے گاؤں میں بننے والے اسمارٹ ولیج کا بغور جائزہ لیا اور روٹری کنری کی شاندار کاوشوں، اسمارٹ ولیج میں کی جانے والی فن تعمیر، خوبصورتی اور مہارت کو بے حد سراہا، ڈائریکٹر انٹرنیشنل فیض قدوائی نے سمار ولیج میں جلد صحت کی تمام سہولیات اور سولر سسٹم سمیت دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔