کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا9 ڈالر گھٹ کر2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے اور فی تولہ سونا1000 روپے کے خسارے سے 2 لا74 ہزار 700 روپے رہ گیا۔اسی طرح دس گرام سونا857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے رہگیا۔دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت3050 روپے پر مستحکم ر ہی۔