انٹر کلب کر کٹ: عبیس اللہ کی شاندار ڈبل اور سید عمران کی سنچر یاں

151

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹس کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید 5 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ بقا ی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں بقای ڈولفن نے ینگ کوآپریٹو کرکٹ کلب کو 318 رنز سے ہرا دیا۔بقای ڈولفن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 486 رنز بنائے بنا ے۔ عبیس اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 چوکوں 8 چھکوں کی مد د سے ڈبل سنچری 200 ، محمد طلحہ نے 6 چوکوں 3 چھکوں کی مد د سے 68 اور شیروز صدیقی نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مد د 65 رنز بنائے۔ جواب میں ینگ کوآپریٹو کرکٹ کلب نے 9 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ حسیب ہاشمی نے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مد د 55 رنز بنائے۔ عبدل نافع نے 31 رنز دیکر 5 اور ارشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباسی جم خا نہ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں انقلاب کرکٹ کلب نے کھتری اسپورٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کھتری اسپورٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
خالد خان نے 4 چوکوں کی مد د سے 56 اور افننان نیازی نے 49 رنز بنائے۔اصغر خان نے 3 جبک شکیل احمد اور اسامہ خالد نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انقلاب کرکٹ کلب نے 4 وکٹو ں کے نقصان پر مطلوبہ 213 رنز بنا لئے۔ محمود خان نے 8 چوکوں کی مد د سے 54 اور سر تاج نے 37 رنز بنائے۔ محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ینگ فایٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں وائٹل فایو کرکٹ کلب نے قذافی جم خا نہ 7 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ قذافی جم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز بنائے۔نادر انصاری نے 49 رنز بنائے۔ بلال احمد نے 3 جبکہ محمد ذیشان اور محمد ارسلان نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں وائٹل5 کرکٹ کلب نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 165 رنز بنا لئے۔ ریہاب احمد نے 50 اور فیضان حیسن نے 42 رنز بنائے۔ جاوید خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے چوتھے میچ میں خدیجہ کرکٹ کلب نے قصبہ اسپورٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ قصبہ اسپورٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اورنگزیب نے 26 رنز بنائے۔ حضرت کرم نے 26 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں خدیجہ کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 133 رنز بنا لئے۔ سلیم اللہ اور ہاشر محمود نے50,50 رنز بنائے۔ اسٹو ڈینٹ اسپورٹس گراؤنڈ پر 5ویں میچ میں رہبر اسپورٹس نے ابو ریحان کرکٹ کلب کو 38 رنز سے ہرا دیا۔ رہبر اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ سید عمران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں 6 چھکوں کی مد د سے 124 اور انس شا ہ نے 13 چوکوں کی مد د سے 79 رنز بنائے۔محمد ازلان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔محمد علی 43 ، سمیر نے 30 اور حمزہ سلیم نے 27 رنز بنائے۔ زنیر علی، انس شا ہ اور سید عمران نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔