انگلینڈ کے خلاف آغا سلمان کی ناقابل شکست سنچری

76

ملتان(نمائندہ خصوصی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آغا سلمان نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آغا سلمان نے مہمان برطانوی بولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست 104 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔آغا سلمان نے 119 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3خوبصورت چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست انفرادی 104رنز بنائے۔ یہ آغاسلمان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ اس ناقابل شکست سنچری کے ساتھ ان کے ٹیسٹ کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل ہوگئے۔