حیدرآباد میں باکسنگ کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے، بابو شفیق

211
حیدرآباد: سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ینگ اسٹار باکسنگ کلب مکی شاہ رو کے زیر اہتمام حیدرآباد ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے ہفتہ وار مقابلوں میں مہمان خصوصی کے ساتھ باکسرز کا گروپ فوٹو

حیدرآباد (اسپورٹس ڈیسک) حیدرآباد شہر کے ممتاز سماجی شخصیت بابو شفیق صاحب نے کہا ہے کہ سندھ میں کراچی کے بعد حیدرآباد وہ واحد شہر ہے جس میں باکسنگ کھیل کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے اولمپین رشید بلوچ اور اصغر علی شاہ کے علاوہ نور محمد بلوچ اور محمد علی قمبرانی اس کے بہترین مثال ہیں وہ گزشتہ شب حیدرآباد ڈویڑن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ینگ اسٹار باکسنگ کلب مکی شاہ روڈ نے حیدرآباد ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے ہفتہ وار مقابلوں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ افتتاحی دن میں 28 مقابلے ہوئے ۔ نتائج کے مطابق جونیئر کلاس میں 46 کلو گرام میں انیس نے ابرار حسین کو 3-0 سے، 48 کلو گرام میں مبین نے علی اصغر کو 2-1 سے، 48 کلو گرام میں عبدالاحد نے عزیر خان کو 3-1 سے، 50 کلو گرام میں مصدق نے علی حسن کو 3-0 سے، یوتھ کلاس میں 46 کلو گرام میں غلام نبی نے رمیش کو 2-1 سے، 54 کلو گرام میں شاہ زیب نے فراز خان کو 3-0 سے، 57 کلو گرام میں مشرف نے محمد ندیم کو 2-1 سے، 57 کلو گرام میں ولایت نے بسمہ کو 3-0 سے، 60 کلو گرام میں محبوب نے ہرادیا۔
راجپوت کو 3-1 سے، 60 کلو گرام میں احمد راجپوت نے اسد علی کو 3-2 سے اور سینئر کلاس میں 67 کلو گرام میں زرار نے حیدر معاویہ کو 3-0 سے، 75 کلو گرام میں اسد اللہ نے سیف اللہ خان کو 2-1 سے ہرادیا ۔