سعودی عرب کے معروف تاجر چوہدری بشیر نے سفارتخانہ پاکستان ریاض میں منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین سے ملاقات کی۔ وسیم خان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی کاروباری شخصیات کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہاں تمام کاروباری شخصیات یک جاں ہو کرمسائل پرتوجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارتخانہ پاکستان مسائل پر اپنی بھر پور توجہ دے رہا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد مسائل پر قابو پا لیں گے۔ انھوں نےکہا کہ سعودی عرب بھی پاکستان سے براہ راست چاول کی درآمد بڑھانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ جبکہ پاک سعودی مشترکہ سعودی عرب میں پاکستانی چاول کے لیے ایک راہداری کرنے کا ارداہ رکھتا ہے۔ جبکہ اس کے لیے ایک لاجسٹک زون بھی قائم کیا جارہا ہے۔ چوہدری بشیر جو سعودی عرب میں پاکستانی چاول کے حوالے سے پہچانے جاتے ہے ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ کوالٹی کا پاکستانی چاول کی درآمد بڑھانے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کر کے پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اوراورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ کاروبار کرنا چاہیے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔