سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین کی زیرصدارت جدہ میں شاندارتقریب

221

یوم الوطنی کی مناسبت سے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جدہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ویلفیئر اتاشی شیرازحسین اورالشیخ احمد الزہرانی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہباز حسین، چوہدری ریاض گھمن، سرداراقبال یوسف، انجینئرسجاد خان، چوہدری شفقت محمود، ویلفیئر اتاشی شیراز حسین نے سعودی عوام کو یوم الوطنی کے موقع پر دلی،مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی بدولت پاکستانی عوام کا سعودی عرب سے روحانی تعلق ہے ہم سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خوائشات کا اظہار کرتے ہیں ہم سعودی حکومت کے دلی مشکور وممنون ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستانی عوام سعودی عرب کو اپنا وطن اور اپنا گھر مانتے ہیں،اس موقع پر مہمان خصوصی الشیخ احمد الزہرانی کی جانب سے یوم الوطنی کی پروقار تقریب کا انعقاد کرنے پر تمام متظمین کا دلی شکریہ ادا کیاگیا تقریب کے اختتام پر یوم الوطنی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی وخوشخالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔