زامبیا میں معدنی کان بیٹھنے سے 10 کان کن ہلاک

123

لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک زامبیا میں معدنی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ڈائریکٹر چیریٹی موگانگا چانڈا ‘نے بتایا کہ ممبووا کے علاقے میں معدنی کان بیٹھنے کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں کم از کم 10 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ،جب کہ بہت سے لاپتا ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے کان کنوں کی تلاش کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کان کا داخلی راستہ بند ہوجانے کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے کہ اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔