امریکا میں طوفان ملٹن کی شدت میں اضافہ‘ انتباہ جاری

96
امریکا میں طوفان ملٹن کے پیش نظر ساحل کو صاف کیا جارہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق طوفان ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت چوتھے درجے سے پانچویں درجے میں داخل ہوگئی ہے۔ ممکنہ طور پر طوفان ملٹن بدھ کے روز پوری طاقت کے ساتھ شہر ٹمپا بے سے ٹکرائے گا۔ دوسری جانب گورنر ڈی سینٹیس اور صدر بائیڈن نے فلوریڈا کے لیے ہنگامی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر 5 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔ طوفان ملٹن کے زیر اثر 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندر میں 12 فٹ اونچی لہریں موجود ہیں۔