یوسی 2اور10میں پانی کادیرینہ مسئلہ حل کردیا‘عبدالجمیل

116
چیئرمین لانڈھی ٹائون یوسی2چیئرمین قاسم اوروائس چیئرمین شاہنوازا کوپھولوںکاہار پہنارہے ہیں‘دوسری جانب سیکٹربی35 کورنگی نمبر4میںپانی کی لائن ڈالنے کی تقریب کے موقع پرعوام سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے لانڈھی ٹاؤن یوسی 2 اور یوسی 10 کی ایک بڑی آبادی کا دیرینہ پانی کا مسئلہ حل کردیا۔سینکڑوں مکینوں کو 14 سال بعد پانی کی سہولت میسر آئی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان اور یوسی چیئرمینز عبد الحفیظ اور قاسم خان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع اہل علاقہ کی جانب سے تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے اس شہر کو دانستہ پانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم نے وعدہ کیا تھا اختیار سے بڑھ کر کام کریں گے واٹر اینڈ سیوریج کا محکمہ ہمارے پاس نہیں لیکن ہم عوام کی سہولت کے لیے خود یہ کام کر رہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت میسر آسکے.عبدالجمیل خان نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے وسائل کی کمی بھی آڑے آتی ہے لیکن لانڈھی کو روشن سر سبز و شاداب بنائیں گے اور جتنا ممکن ہوسکے گا جاپانی سیوریج اور دیگر مسائل پر کام کرتے رہیں گے. مسائل کا انبار ہے جو ہمیں ورثے میں ٹاؤن چیئرمین بنتے ہی ملا ہے اور کافی حد تک ہم نے کاموں کو بہتر کیا ہے مزید بھی عوام کے تعاون سے خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔