کراچی (پ ر) سات اکتوبر کو یوم مزاحمت کے موقع پر یونین کونسل نمبر تین لانڈھی ٹائون کے تحت اسکولوں کے بچوں کی یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔ عبدالحفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے ظلم و جبرکی انتہا کی ہوئی ہے۔ عارف رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور اسرائیل کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ مسلمان مغربی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ یوسی چیئرمین نادر علی خان لودھی نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو آج ایک سال مکمل ہوگئے ہیں اور نہتے فلسطینیوں نے اسرائیل اور امریکا کو شکست فاش دی ہے۔ حماد حیدر نے کہا کہ پوری قوم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔