کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ 8اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کو19سال ہوگئے‘ متاثرین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ 19سالوں میں چار حکومتیں بدل گئیں مگر تحصیل بالا کوٹ کے حالات کو بدلا نہیں جاسکا۔ وہاں کے عوام سخت گرمی اور سردیوں میں شیلٹر میں زندگی گزار رہے ہیں اور ایک نسل جوان ہوچکی ہے۔ بالاکوٹ میں اسپتال فوری بنایا اور بالا کوٹ سٹی کی تعمیر کرکے وہاں کے لوگوں کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائے۔ 8اکتوبر 2005ء کا زلزلہ بہت شدید اور تباہ کن تھا جس میں جانی نقصان بہت زیادہ ہوا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔ پاکستان کے عوام نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلیے دل کھول کر مدد کرکے قومی اتحاد اور استقامت کی عظیم مثال قائم کی تھی۔ کراچی کے عوام نے جس طرح زلزلہ متاثرین کی امداد کیلیے مثالی کردار ادا کیا۔