ڈاکٹر عارف کاکلینک سیل کیس ‘عدالت نے عبوری ریلیف کیلیے ناظر کوکمشنر مقرر کردیا

98

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک سیل کرنے کا معاملہ‘ عدالت نے عبوری ریلیف فراہم کرنے کیلیے ناظر کو کمشنر مقرر کردیا۔ سابق صدر کے اہل خانہ نے فوری سماعت کیلیے دوبارہ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں عدالت نے عبوری ریلیف فراہم کرنے کیلیے ناظر کو کمشنر مقرر کرتے ہوئے ناظر کی موجودگی میں ضروری ریکارڈ نکالنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ناظر کو کلینک کے سامان کی انوینٹری بنانے کی بھی ہدایت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر کاکہناتھا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر 14 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔ ڈینٹل کلینک میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا فالو اپ ہوتا ہے۔ کئی مریضوں کی سرجری ہوچکی تھی‘ ان کا علاج جاری ہے۔ مریضوں کا ریکارڈ کلینک میں سیل ہے۔ ڈینٹل کلینک فوری کھولنے کا حکم دیا جائے۔